وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 فروری کو طلب کر لیا-
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 فروری کو طلب کر لیا ، اجلاس کا نو نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (منگل) کوہو گا جس کا نونکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
ایجنڈے میں وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کےتحت بسوں کی آپریشنل پالیسی منظوری کےلئے کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 فروری کو طلب کر لیا- |
Comments
Post a Comment